ایوان بالا میں قائمہ کمیٹی برائے داخلہ و انسداد منشیات سمیت تین مجالس قامہ کی رپورٹس پیش ،اجلاس پیر تک ملتوی

جمعہ 6 مارچ 2015 17:01

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06مارچ۔2015ء) ایوان بالا میں قائمہ کمیٹی برائے داخلہ و انسداد منشیات سمیت تین مجالس قامہ کی رپورٹس پیش ،اجلاس پیر تک ملتوی۔قائمہ کمیٹی برائے داخلہ و انسداد منشیات کی پروویشنل موٹو وہیکل ترمیمی بل پر 2015ء پر قائمہ کمیٹی کی رپورٹ پیش کردی گئی۔ سینیٹر طاہر حسین مشہدی نے رپورٹ ایوان میں پیش کی۔ ایوان بالا میں نجکاری کمیشن ترمیمی بل 2015ء سے متعلق قائمہ کمیٹی کی رپورٹ ایوان میں پیش کردی گئی۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے رکن سینیٹر رفیق رجوانہ نے رپورٹ ایوان میں پیش کی۔ سینٹ میں اومان میں پاکستانی سفارتخانے کی تعمیر کے لئے زمین کی الاٹمنٹ سے متعلق نکتہ اعتراض پر رپورٹ ایوان میں پیش کردی گئی۔ جمعہ کو قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کے چیئرمین حاجی عدیل نے رپورٹ ایوان میں پیش کی۔سینٹ کا اجلاس پیر کی شام چار بجے تک ملتوی کردیا گیا۔ جمعہ کو ایوان بالا کے اجلاس میں وقفہ سوالات کے علاوہ ایجنڈے میں شامل دیگر امور نمٹائے گئے۔

متعلقہ عنوان :