اسلام آباد : الیکشن کمیشن نے فاٹا نےتخابات موخر کرنے کا باضابطہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا

جمعہ 6 مارچ 2015 16:59

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 6 مارچ 2015 ء) : فاٹا انتخابات مؤخر کرنے کے لیے الیکشن کمیشن نے با ضابطہ نوٹیفیکیشن جا ری کر دیا، الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ پولنگ سے کچھ دیر قبل ہی صدارتی آرڈر موصول ہوا تھا ، آرڈیننس میں بہت سے ابہا م موجود ہیں تاہم الیکشن نہیں کروائے جا سکتے ،الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ آرڈیننس کی شق 2،3، اور 5 میں تضاد ہے لہٰذا انتخابات اس آرڈر کے تحت نہیں کروائے جا سکتے.الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ جب تک ابہام دور نہیں کیے جاتے انتخابات نہیں ہو سکتے.