امید ہے نومنتخب سنیٹرز جمہوریت اور عوام کیلئے خدمات انجام دیں گے ، خدشات کے باوجود سینیٹ انتخابات بہتر انداز میں ہوئے ، فاٹا کے الیکشن کے بغیر سینیٹ ایوان مکمل نہیں ہوسکے گا

قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف سیدخورشید شاہ کی نئے منتخب سینیٹرز کو مبارکباد

جمعہ 6 مارچ 2015 16:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06مارچ۔2015ء) قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف سیدخورشید شاہ نے نئے منتخب سینیٹرز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ امید ہے کہ نومنتخب سنیٹرز جمہوریت اور عوام کے لیے خدمات انجام دیں گے ، خدشات کے باوجود سینیٹ انتخابات بہتر انداز میں ہوئے ، فاٹا کے الیکشن کے بغیر سینیٹ ایوان مکمل نہیں ہوسکے گا۔ جمعہ کو اپنے ایک بیان میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے نئے منتخب ہونے والے سینیٹرز کو مبارکباد دی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امیدہے نومنتخب سینیٹرز جمہوریت اور عوام کے لیے خدمات انجام دیں گے ۔ خورشید شاہ نے کہا کہ خدشات کے باوجودسینیٹ انتخابات بہتر ہوئے ۔ صدارتی آرڈر پر اعتراض نہیں جاری ہونے وقت اور طریقہ کار غلط ہے ۔ صدارتی آرڈرضروری تھا تو 15روزقبل جاری کرنا چاہیے تھا۔ صدارتی آرڈیننس سے پہلے تمام سیاسی جماعتوں کااجلاس بلا کر اعتماد میں لیا جاناچاہیے تھا ۔ خورشید شاہ نے کہا کہ فاٹاکے الیکشن کے بغیر سینیٹ ایوان مکمل نہیں ہوگا۔ ایوان مکمل نہ ہوگا تو چیئرمین سینیٹ کا انتخاب بھی نہیں ہوسکے گا۔ہوسکتا ہے کہ فاٹا کے نومنتخب سینیٹرزمیں کوئی چیئرمین کا امیدواربھی ہو۔