سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کی بلدیاتی انتخابات 25 اپریل کی بجائے 2 مئی کو کرانے کی استدعا مسترد کردی

جمعہ 6 مارچ 2015 16:51

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06مارچ۔2015ء) سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن کی بلدیاتی انتخابات 25 اپریل کی بجائے 2 مئی کو کرانے کی استدعا مسترد کردی‘پنجاب‘ سندھ اور اسلام آباد کیلئے بلدیاتی انتخابات کا حتمی شیڈول 10 مارچ کو طلب کر لیا‘عدالت عظمیٰ کا خیبرپختونخوا میں 30 مئی اور آزاد کشمیر میں 5 ماہ کے دوران انتظامات مکمل کرکے بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم۔

جمعہ کو جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں 3رکنی بنچ نے بلدیاتی انتخابات سے متعلق درخواستوں پر سماعت کی۔ اس موقع پر عدالت نے بلدیاتی انتخابات 25 اپریل کے بجائے 2 مئی کو کرانے کی الیکشن کمیشن کی استدعا مسترد کرتے ہوئے پنجاب اور سندھ میں ایک ہی مرحلے میں الیکشن کرانے کا حکم دیا جب کہ عدالت نے بلدیاتی انتخابات 20 ستمبر کو کرانے کی تجویز تحریری طور پر طلب کرلی۔

(جاری ہے)

جسٹس جواد ایس خواجہ نے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن بتائے کہ آخر اسے کیوں اتنا وقت درکار ہے، الیکشن میں بغیر وجہ ایک دن کی تاخیر بھی برداشت نہیں کی جائے گی جب کہ سندھ اور پنجاب کے چوتھے انتخابی شیڈول پر بھی تحفظات ہیں، عدالت کسی کے مخالف نہیں لیکن آئین پر من پسند انداز میں عملدرآمد کیا جارہا ہے۔سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے الیکشن کمیشن کو حکم دیا کہ خیبرپختونخوا میں 30 مئی اور آزاد کشمیر میں 5 ماہ کے دوران انتظامات مکمل کرتے ہوئے بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں جب کہ کیس کی مزید سماعت 10 مارچ تک کے ئے ملتوی کردی گئی