صوبائی وزیر بیگم ذکیہ شاہنواز کل مختلف تقریبات میں مہمان خصوصی ہونگی

جمعہ 6 مارچ 2015 16:44

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06مارچ۔2015ء) وزیر بہبود آبادی پنجاب بیگم ذکیہ شاہنواز کل ( ہفتہ ) صبح10بجے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین شالیمار ٹاؤن چائنہ سکیم نزد ہیلپ لائن 1122 میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گی۔

(جاری ہے)

بعدازاں صبح 11بجے کمشنر آفس ٹاؤن ہال میں خواتین کے عالمی دن کے حوالے سے مہمان خصوصی ہوں گی۔صوبائی وزیر 1بجے دن کیتھڈرل سکول ہال روڈ پر خواتین کے عالمی دن کے سلسلے میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گی۔