لیاری کے لوگوں کو اسنیپ چیکنگ کے دوران پولیس اہلکاروں کی بدسلوکی اورلوٹ مار سے بچایا جائے، پاسبان
جمعہ 6 مارچ 2015 16:44
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06مارچ۔2015ء) پاسبان کراچی کے سینئر نائب صدر اکرم آگریا اور عابد بلوچ نے کہا ہے کہ لیاری کے تاجروں نے بھتہ خوری کے خلاف احتجاج کرکے حکمرانوں تک یہ پیغام پہنچا دیا ہے کہ لیاری کے لوگ امن اور تحفظ چاہتے ہیں اسلئے لیاری میں امن قائم کرنے کے لئے پولیس اور دیگر سیکوریٹی اہلکاروں کا رویہ عام افراد کے ساتھ انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔
انہوں نے پاسبان لیاری کے دیگر رہنماؤں اعجاز بلوچ، امجد بلوچ اور اللہ دوست کے ہمراہ پاسبان کے ترجمان محمد ایوب سے پاسبان کراچی مرکزمیں ملاقات میں لیاری کی صورتحال سے آگاہ کیا ۔امجد بلوچ نے کہا کہ پورے لیاری میں داخلے کے آٹھ اہم مقامات جن میں چاکیواڑہ پٹرول پمپ ، آٹھ چوک ، کے ایم سی ورکشاپ ، چیل چوک برف خانہ ، دھوبی گھاٹ چوک ، میراں ناکہ پل ، لی مارکیٹ تانگہ اسٹینڈ اور بھٹائی ہال تھانہ بغدادی کے پاس پولیس موبائل اور بکتر بند اسنیپ چیکنگ کے دوران عام شہریوں سے بدسلوکی اور لوٹ مار میں مصروف رہتی ہے جس سے نہ صرف عام اور بے گناہ شہریوں کا پولیس پر اعتماد مجروح ہوتا ہے بلکہ محکمہ پولیس کی بدنامی کا باعث بھی بنتا ہے۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن ، حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
طلباء کو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ء نے رجسٹریشن کروالی
-
ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
-
مسلم لیگ (ن) کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چودھری ، صنم جاویدو دیگر فرد جرم کیلئے طلب
-
بانی پی ٹی آئی نے خواتین کی گرفتاریوں پر تشویش کا اظہار کیا،شیر افضل مروت
-
فیصل آباد، مبینہ پولیس مقابلہ کے دوران گولی لگنے سے ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
-
وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف کی زیر صدارت پولیس ٹریننگ کالج چوہنگ کمیٹی روم میں اجلاس کا انعقاد
-
جھگڑے میں گاڑی بھگانے کے دوران پولیس اہلکارکو گاڑی ٹکر لگنے کے مقدمہ میں گرفتارخاتون کو 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ جیل بھیجنے کا حکم
-
فیصل آباد، سرکاری آٹا کی سپلائی کے دوران بے ضابطگیوں پر11 فلورملزکے لائسنس منسوخ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکا عزیز بھٹی شہید ہسپتال کی چھت گرنے کے معاملہ پرسخت ایکشن،ایم ایس برطرف، تین افسرمعطل
-
نیپرا نے کے الیکٹرک کے 7 سالہ سرمایہ کاری کے روڈ میپ پر فیصلہ دے دیا
-
چیئرمین سینیٹ نے ایوان بالا کے 337 ویں اجلاس کے لئے پینل آف پریذائیڈنگ آفیسرز کے ناموں کا اعلان کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.