گورنر گلگت بلتستان کی شاہانہ پروٹوکول کے ساتھ گورنر ہاؤس آمد

جمعہ 6 مارچ 2015 16:30

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06مارچ۔2015ء) گورنر گلگت بلتستان برجیس طاہر عہدہ سنبھالنے کے بعد 28 گاڑیوں کے شاہانہ قافلہ کے ساتھ پہلی بار گلگت پہنچے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کے روز گورنر گلگت بلتستان کو سخت سیکیورٹی میں گورنر ہاؤس لایا گیا۔

(جاری ہے)

گاڑیوں کی لمبی تعداد دیکھ کر غریب عوام حیران رہ گئے۔ اس موقع پر مسلم لیگ کے کارکنوں نے ان کا استقبال کیا اور قائدین کے حق میں نعرہ بازی کی۔ جبکہ اپوزیشن میں شامل سیاسی و مذہبی جماعتوں نے گورنر کے پروٹوکول کے خلاف سخت احتجاج کیا اور ٹائر جلائے اور سڑک بلاک کی۔

متعلقہ عنوان :