پاکستان چین سے3 ہزار میگاواٹ بجلی درآمد کریگا

جمعہ 6 مارچ 2015 16:28

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06مارچ۔2015ء) ایران پر امریکی پابندیوں کی وجہ سے پاکستان چین کے ساتھ 3 ہزار میگاواٹ بجلی درآمد کا معاہدہ کر سکتا ہے اور یہ ڈیل چینی صدر کے دورہ پاکستان کے موقع پر عمل میں آ سکتی ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق ملک میں بجلی کے بحران پر قابو پانے کے لئے پاکستان اگلے دو سالوں کے دوران 3 ہزار میگاواٹ بجلی درآمد کریگا۔

(جاری ہے)

عہدیداروں کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نے گزشتہ ماہ کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں اس حوالے سے بات بھی کی تھی۔ اجلاس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان چینی صدر کے دورہ کے دوران جتنے ممکن ہو سکے پروجیکٹس سامنے لائے گا اور زیادہ تر پاور پروجیکٹس 2017ء تک بجلی کی پیداوار شروع کر دیں گے۔ اجلاس کے دوران یہ بھی بتایا گیا ہے کہ 22 فروری کو ایک چینی وفد نے دورہ کیا اور کاشغر کے راستے شمالی علاقہ جات کو بجلی کی فراہمی بارے تبادلہ خیال کیا۔

متعلقہ عنوان :