ملالہ کے بعد سوات کی خاتون تبسم عدنان نے عالمی حوصلہ مند خاتون کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا

جمعہ 6 مارچ 2015 16:24

ملالہ کے بعد سوات کی خاتون تبسم عدنان نے عالمی حوصلہ مند خاتون کا ایوارڈ ..

نیویارک ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06مارچ۔2015ء نوبل انعام یافتہ ملالہ کے بعد سوات کی خاتون تبسم عدنان نے عالمی حوصلہ مند خاتون کا ایوارڈ اپنے نام کرلیا.اقوام متحدہ سے جاری پریس ریلیز کے مطابق سوات کی ایک اورخاتون تبسم عدنان کو اقوام متحدہ کی جانب سے عالمی حوصلہ مند خاتون کا ایوارڈ دیا گیاہے۔

(جاری ہے)

تبسم عدنان نے سوات میں خواتین کے حقوق اور انہیں درپیش مسائل پر نہ صرف اپنی آواز اٹھائی بلکہ انہوں نے “خوینڈو جرگے” کی بھی بنیاد ڈالی جس کا مقصد خواتین کے مسائل کو حل کرنا اورایسی مہمات کو چلانا ہے جن سے خواتین کو اپنی حفاظت کے حوالے سے آگاہی مل سکے۔

تبسم عدنان کی جدوجہد کو دیکھتے ہوئے اقوام متحدہ نے انہیں ” حوصلہ مند خاتون” کے عالمی ایوارڈ سے نوازا جب کہ حوصلہ مند خاتون کا عالمی ایوارڈ اب تک دنیا بھر کے 50 ممالک میں 86 سرگرم خواتین کو دیا جا چکا ہے جنہوں نے امن، انصاف، انسانی حقوق، خواتین کے اختیارات اور صنفی برابری پر بڑھ چڑھ کر کام کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :