سماجی تنظیم این آر ایس پی کی جانب سے رشوت طلب کرنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 6 مارچ 2015 16:21

کوٹ غلام محمد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06مارچ۔2015ء) سماجی تنظیم این آر ایس پی تنظیم انچارج کی جانب سے قرض منظور کرنے کیلئے رشوت طلب کرنے کے خلاف گوٹھ شاہ محمد شر کے باشندوں نے پریس کلب کوٹ غلام محمد کے سامنے گوٹھ کے عبدالواحد شر، سکندر علی شر، منور علی شر، امان اللہ شر، محمد رمضان شر اور روپو ولد پونموں کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پریس کلب کوٹ غلام محمد کے صحافیوں کے سامنے گوٹھ شاہ محمد شر کے رہائشیوں نے الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ہم گزشتہ 15 سالوں سے این آر ایس پی سے قرض لیتے آرہے ہیں اور لیا ہوا قرض واپس کرتے رہے ہیں۔ ہمارے گوٹھ میں 3 یونٹ چل رہے ہیں اس لئے ہمیں قرض دیا جائے جس پر این آر ایس پی انچارج نے ہمیں کہا کہ رشوت دو تو میں تمہارا لون منظور کروں گا۔ انہوں نے این آر ایس پی کی اعلیٰ قیادت سے پرزور مطالبہ کیا کہ ایسے رشوت خور انچارج کے خلاف کارروائی کرکے کوٹ غلام محمد سے بدلی کیا جائے اور ہمارا لون منظور کیا جائے۔