11مارچ کو ریٹائر ہونے والے 48 سینیٹرز میں سے سیاسی جماعتوں کے 12 اور ایک آزاد سینیٹر دوبارہ منتخب

جمعہ 6 مارچ 2015 16:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06مارچ۔2015ء) سینٹ کی 48نشستوں پر ہونے والے انتخابات میں11مارچ کو ریٹائر ہونے والے سینیٹرز میں سے سیاسی جماعتوں کے 12 اور ایک آزاد سینیٹر دوبارہ منتخب ہونے میں کامیاب ہوگئے‘ مسلم لیگ (ن) کے چھ‘ پیپلز پارٹی کے چار‘ نیشنل پارٹی اور جمعیت علماء اسلام (ف) کا ایک ایک رکن دوبارہ منتخب ہو کر ایوان میں واپس آئے ہیں جبکہ بلوچستان سے آزاد رکن یوسف بادینی بھی دوبارہ جیتنے میں کامیاب ہوگئے‘(ن) لیگ کے دوبارہ منتخب ہونے والے چھ ارکان میں راجہ ظفر الحق‘ مشاہد الله‘ پرویز رشید‘ نجمہ حمید‘ پروفیسر ساجد میر اور کلثوم پروین‘ پیپلز پارٹی کے چار ارکان میں اسلام الدین شیخ‘ سلیم مانڈوی والا‘ رحمن ملک اور فاروق ایچ نائیک شامل ہیں جبکہ نیشنل پارٹی کے میر حاصل بزنجو اور جمعیت علماء اسلام (ف) کے مولانا عبدالغفور حیدری بھی دوبارہ کامیاب ہو کر ایوان میں واپس آنے میں کامیاب ہوگئے۔