نیئر بخاری اور صابر بلوچ کی مزید 5دن کی چیئرمینی رہ گئی‘3 دن اور سینٹ کی صدارت کا مزہ اڑائیں گے

جمعہ 6 مارچ 2015 16:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06مارچ۔2015ء) سینٹ کے چیئرمین نیئر بخاری اور ڈپٹی چیئرمین صابر بلوچ جمعہ 6مارچ سے شروع ہونے والے موجودہ سینٹ کے اب صرف مزید تین دن 11مارچ تک اجلاسوں کی صدارت کرسکیں گے‘ چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین دونوں 11مارچ کو اپنی مدت پوری کرکے ریٹائر ہورہے ہیں چیئرمین نیئر بخاری کو پیپلز پارٹی نے وفاقی دارالحکومت اور صابر بلوچ کو بلوچستان سے سینیٹر منتخب کرایا تھا مئی 2013 کے عام انتخابات میں پیپلز پارٹی کو (ن) لیگ کے مقابلہ میں قومی اسمبلی کی نسبت کم نشستوں پر کامیابی ہوئی اسی طرح بلوچستان میں بھی پیپلز پارٹی کے ارکان صوبائی اسمبلی نہ ہونے کے برابر ہیں جس وجہ سے دونوں ہی سینٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔