سینٹ کا انتخاب جیتنے میں بلوچستان کی معروف زہری فیملی خیبر پختونخوا کی گلزار فیملی کا ریکارڈ نہیں توڑ سکی

جمعہ 6 مارچ 2015 16:16

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06مارچ۔2015ء) سینٹ کا انتخاب جیتنے میں بلوچستان کی معروف زہری فیملی خیبر پختونخوا کی گلزار فیملی کا ریکارڈ نہیں توڑ سکی، گلزار خاندان کے باپ بیٹوں سمیت چار سینیٹر مختلف اوقات میں منتخب ہوئے ، ایک وقت میں گلزار خان اور ان کے دو بیٹے وقار اور عمار بیک وقت ایوان بالا کے ارکان تھے ، گلزار خان کے بھائی مختار خان بھی سینیٹر رہے ۔

(جاری ہے)

بلوچستان سے مسلم لیگ (ن) کے صوبائی صدر سردار ثناء اللہ زہری کے ایک بھائی میر اسرار اللہ زہری جو اُن سے سیاسی اختلافات کے باعث اپنی پارٹی بی این پی (عوامی) کے سربراہ ہیں وہ گزشتہ8 سالوں سے سینیٹر چلے آرہے ہیں ، اس بار ثناء اللہ زہری (ن) لیگ کے ٹکٹ پر اپنے چھوٹے بھائی میر نعمت اللہ زہری اور برادر نبستی شہباز درانی کو سینیٹر منتخب کرانے میں کامیاب ہوگئے تاہم سینیٹ میں چھوٹا اور بڑا بھائی الگ الگ نشستوں پر بیٹھیں گے، زہری خاندان کے برعکس گلزار خاندان ہمیشہ حکمران پارٹی کی نشستوں پر براجمان رہا زہری خاندان کے تین افراد کے سینیٹ میں پہنچنے کے باوجود بھی خیبر پختونخواہ کی گلزار فیملی کا ریکارڈ نہیں ٹوٹ سکا ڑ سکا۔

متعلقہ عنوان :