بنوں‘ سرائے نورنگ میں سیکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر سرچ آپریشن ، مقامی طالبان گروہ کا سرغنہ رسول خان گرفتار

جمعہ 6 مارچ 2015 16:16

راولپنڈی/بنوں (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06مارچ۔2015ء) بنوں کے علاقے سرائے نورنگ میں سیکیورٹی فورسز کا خفیہ اطلاع پر سرچ آپریشن ، مقامی طالبان گروہ کا سرغنہ رسول خان گرفتار کرلیا گیا، گرفتار دہشت گرد کمانڈر سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود، درجنوں شناختی کارڈ اور 3جعلی پاسپورٹ برآمد کرلئے گئے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بنوں کے علاقے سرائے نورنگ میں سیکیورٹی فورسز نے سرچ آپریشن کرتے ہوئے مقامی طالبان گروہ کا سرغنہ رسول خان گرفتار کرلیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق رسول خان کی گرفتاری کیلئے جمعہ کو صبح خفیہ معلومات پر آپریشن کیا گیا تھا۔ رسول خان کے قبضے سے 100کے قریب شناختی کارڈ اور 3جعلی پاسپورٹ برآمد کئے گئے، رسول خان کے پی کے اور فاٹا میں دہشت گرد کارروائیوں میں ملوث تھا، گرفتار دہشت گرد سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :