گوجرانوالہ : 11 ماہ قبل گھر سے بھاگنے والی لڑکی اغوا کاروں کے چنگل سے فرار ہو کر گوجرانوالہ جا پہنچی،

جمعہ 6 مارچ 2015 16:08

گوجرانوالہ (اردو پوائنٹ تاززہ ترین اخبار. 6 مارچ 2015 ء) : 11 ماہ قبل لاہور میں مقیم لڑکی ماں باپ کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبر داشتہ ہو کر گھر سے بھاگ گئی، لڑکی کا کہنا تھا کہ میں نے اور میری بہن نے گھر چھوڑ کر داتا دربار میں پناہ لی تھی لیکن وہاں موجود ایک آدمی نے نوکری کا جھانسہ دیا اور گھر لی گیا جہاں تشدد کا نشانہ بناتا رہا اور غیر اخلاقی حرکتوں پر بھی مجبور کرتا رہا، لڑکی کا کہنا تھا کہ کہ موقع پا کر میں سکیورٹی گارڈ کی مدد سے وہاں سے بھاگ آئی اور گوجرانوالہ پہنچ گئی. اس کا کہنا تھا کہ میں لاہور میں کوڑے سٹاپ پر رہتی تھی.

متعلقہ عنوان :