الیکشن کمیشن نے اقبال ظفر جھگڑا اورراحیلہ مگسی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا

جمعہ 6 مارچ 2015 15:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06مارچ۔2015ء ) الیکشن کمیشن نے سینٹ انتخاب جیتنے والے (ن) لیگ کے اقبال ظفر جھگڑا اور راحیلہ مگسی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روک دیا ‘ اسلام آبا ہائی کورٹ کے حتمی فیصلے تک نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جائیگا۔نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن نے بتایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا حتمی فیصلہ آنے تک نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جائے گا ۔

الیکشن کمیشن نے حکمران جماعت کے اسلام آباد سے سینیٹ امیدواروں راحیلہ مگسی اور اقبال ظفر جھگڑا کی کامیابی کے نوٹیفکیشنز کا اجراء اسلام آباد ہائیکورٹ کے حتمی فیصلے سے منسوب کر دیا ہے اور دونوں امیدواروں کے حوالے سے اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے کی نقل منگوا لی ۔ الیکشن کمیشن کے ذرائع نے بتایا کہ عدالت کا حتمی فیصلہ آنے تک دونوں امیدواروں کی کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

اقبال ظفر جھگڑا اور راحیلہ مگسی کو انتخابی اخراجات کی تفصیلات الیکشن کمیشن میں جمع کرانے کی ہدایت کی گئی انتخابی اخراجات کی تفصیل فراہم نہ کرنے کی صورت میں بھی دونوں امیدواروں کی کامیابی کے نوٹیفکیشن جاری نہیں کیے جائیں گے ۔ دریں اثناء فاٹا سینیٹ الیکشن سے متعلق اسلام آباد ہائیکورٹ کا نوٹس الیکشن کمیشن کو موصول ہو گیا ہے ، عدالت نے الیکشن کمیشن سے ایک ہفتے میں جواب طلب کر رکھا ہے۔

متعلقہ عنوان :