Live Updates

پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی حقیقی معنوں میں جمہوریت پسند لوگ ہیں‘محمود خان

جمعہ 6 مارچ 2015 15:11

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06مارچ۔2015ء) خیبر پختونخواہ کے وزیر آبپاشی محمود خان نے پی ٹی آئی کے نو منتخب سینیٹرز کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی نے ثابت کر دیا ہے کہ وہ ذاتی مفاد کے لئے سودے بازی کرنے والے اور ضمیر فروش نہیں بلکہ وہ اپنے قائد عمران خان کے ہر حکم پر لبیک کہتے ہوئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ حالیہ سینیٹ انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کے نامزد ممبران کی کامیابی اس بات کا بین ثبوت ہے کہ پی ٹی آئی واحد سیاسی جماعت ہے کہ وہ ہارس ٹریڈنگ، ضمیر فروشوں اور مفاد پرست سیاست دانوں کا ٹولہ نہیں بلکہ وہ حقیقی معنوں میں جمہوریت پسند لوگ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سینٹ انتخابات میں پی ٹی آئی کے کلین سویپ نے دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی قیادت میں صوبائی حکومت صوبے کے تمام وسائل کو صوبے کی تعمیر و ترقی اور لوگوں کی خوشحالی کے لئے بروئے کار لارہی ہے اور انشاء اللہ صوبے کے کونے کونے میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھائیں گے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات