نومنتخب سینیٹرقانون سازی سمیت قوم و ملک کے مسائل کے حل میں اپنی تما تر توانائیاں صرف کریں گے،امجدعلی خان

جمعہ 6 مارچ 2015 15:11

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06مارچ۔2015ء)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے ہاؤسنگ ڈاکٹر امجد علی نے تحریک انصاف کی سینٹ انتخابات میں کامیابی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے نئے منتخب ہونے والے سینٹروں کو مبارکباد دی ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ قانون سازی سمیت قوم و ملک کے مسائل کے حل میں اپنی تما تر توانائیاں صرف کریں گے۔

(جاری ہے)

اپنے دفتر پشاور میں پاکستان تحریک انصاف کے عہدیداران اور عمائدین شہر سے باتیں کرتے ہوئے ڈاکٹر امجد علی نے کہا کہ سینٹ انتخابات نے تحریک انصاف کے خلاف منفی پراپیگنڈا کرنے والوں کا بھانڈا پھوڑ دیا ہے انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے ممبران نے اپنے قائد عمران خان کی ہدایت پر من و عن عمل کر کے مخالفین کے الزامات کو بے بنیاد ثابت کردیا ہے اور یہ ثابت کر دیا ہے کہ اراکین بکاؤ نہیں بلکہ عوام کے حقیقی ترجمان ہیں۔انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کے ممبران آئندہ بھی وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی قیادت میں پوری ایمانداری اور خلوص کے ساتھ قوم کی خدمت جاری رکھیں گے اور صوبے میں ترقی اور خوشحالی کی کی نمایاں تبدیلی لا کر دم لیں گے۔