سینٹ الیکشن کے حوالے سے بلندوبانگ دعوے کرنے والوں کی امیدوں پر پانی پھر گیا،محب اللہ خان

جمعہ 6 مارچ 2015 15:11

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06مارچ۔2015ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے لائیوسٹاک ،فشریز و امداد باہمی محب اللہ خان نے کہا ہے کہ سینٹ الیکشن کے حوالے سے بلندوبانگ دعوے کرنے والوں کی امیدوں پر پانی پھر گیا ہے اور پاکستان تحریک انصاف کے تمام اراکین اسمبلی نے پارٹی چیئرمین کی ہدایات کے مطابق اپنے ہی امید واروں کوکامیاب کرواکراپنی پارٹی سے وفاداری کا ثبوت دیا جس سے مخالفین کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر پشاورمیں پاکستان تحریک انصاف سوات کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا جومعاون خصوصی کوسینٹ انتخابات میں پارٹی کی بھرپورکامیابی پر مبارکباد دینے آئے تھے۔اس موقع پرمعاون خصوصی نے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف کا ہررکن اسمبلی پارٹی قائد کا وفادارہے اوروہ ہمہ وقت پارٹی قائدین کی ہدایات کومقدم رکھتا ہے جسکاثبوت حالیہ سینٹ انتخابات میں پی ٹی آئی کی بھرپر جیت ہے جس نے ہارس ٹریڈنگ کا راستہ روکا اور پیسے کے بل بوتے پر ایوانوں میں جانے والوں کی حوصلہ شکنی ممکن بنائی۔

متعلقہ عنوان :