خیبرپختونخوا سے سینٹ کے 12 نشستوں کیلئے انتخابات کامرحلہ مکمل ہوگیا

جمعہ 6 مارچ 2015 15:11

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06مارچ۔2015ء) خیبرپختونخوا سے سینٹ کے بارہ نشستوں کیلئے انتخابات کامرحلہ مکمل ہوگیا ہے،بارہ نشستوں پر25امیدواروں کے مابین مقابلہ ہوا ،جس میں تحریک نے6،جماعت اسلامی نے ایک، جمعیت علماء اسلام (ف) نے ایک،مسلم لیگ ن نے 2اوراے این پی اورپی پی نے ایک ایک نشست پر کامیابی حاصل کرلی ،قومی وطن پارٹی صوبائی اسمبلی میں 10اراکین ہونے کے باوجود ایک سیٹ بھی حاصل نہ کرسکی،مسلم لیگ (ن) اورجمعیت علماء اسلام (ف) کے امیدواروں کوایک ایک جبکہ قومی وطن پارٹی کے امیدوار کو2ووٹ کم پڑے،پیپلزپارٹی کے امیدوار کو9ووٹ ملے حالانکہ صوبائی اسمبلی میں پی پی کے ارکان کی تعداد5ہیں ۔

جمعرات کے روز صوبائی اسمبلی کی عمارت میں پریزائیڈنگ آفیسرصوبائی چیف الیکشن کمشنرمسرت خان کی نگرانی میں منعقد ہوئے۔

(جاری ہے)

جمعرات کی صبح جیسے ہی پولنگ کاعمل شروع ہوا تواپوزیشن جماعتوں کی جانب سے الزام عائد کیاکہ حکمران جماعت کے اراکین بیلٹ پیپرز بکس میں ڈالنے کی بجائے باہرلے جارہے ہیں ۔خیبرپختونخوا میں سینٹ انتخابات کے موقع پر شدید بدنظمی اورہنگامہ آرائی ہوئی ،گھمبیر صورتحال کے باعث پولنگ کامقرروقت بھی بڑھا دیا گیا،رات گیارہ بجے تک پولنگ کاعمل جاری رہا ،رات گیارہ بجے پولنگ کاعمل مکمل ہوا جس کے بعد گنتی کاعمل شروع ہوگیااوررات تین بجے نتائج کااعلان کیاگیا۔

بارہ نشستوں کے لئے آزا د اورمختلف سیاسی جماعتوں 25امیدواروں کے مابین مقابلہ ہوا ، سات جنرل نشستوں پربارہ امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا،جن میں تحریک انصاف کے محسن عزیز18ووٹ،شبلی فراز17 اورلیاقت ترکئی نے 15ووٹ، جماعت اسلامی کے سراج الحق نے 18،جمعیت علماء اسلام(ف) کے مولانا عطاء الرحمان نے16،مسلم لیگ ن کے صلاح الدین ترمذی نے14اورپیپلزپارٹی کے خانزادہ خان نے9ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی۔

ناکام امیدواروں میں قومی وطن پارٹی کے عمارخان8،پیپلزپارٹی کے نورعالم ،جے یوآئی کے منظورآفریدی اورآزاد امیدوار وقاراحمدناکام رہے۔ٹیکنوکریٹ کی دونشستوں کیلئے پانچ امیدواروں کے درمیان مقابلہ ہوا،جن میں تحریک انصاف کے نعمان وزیر نے 67ووٹ،جبکہ مسلم لیگ ن کے بیرسٹرجاوید عباسی نے42ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی،ٹیکنوکریٹ کی نشست پر ہارنے والوں میں جے یوآئی کے شیخ یعقوب نے26ووٹ، حاصل کئے،خواتین کی دونشستوں پر چارامیدوارمدمقابل تھیں جن میں تحریک انصاف کی ثمینہ خاور نے67 ووٹ، اورعوامی نیشنل پارٹی کی ستارہ آیاز نے36ووٹ لیکرکامیابی حاصل کی،خواتین کی نشستوں پر ہانے والے امیدواروں میں شاہین حبیب اللہ نے گیارہ ووٹ حاصل کی ۔

اقلیتی نشست کے لئے تین امیدواروں کے مابین مقابلہ ہوا،جس میں تحریک انصاف کے جان کیتھ ویلیم نے70ووٹ لیکر کامیابی حاصل کی،انکے مقابلے میں جے یوآئی کے اقبال مسیح نے46 جبکہ اے این پی کے امرجیت ملہوترا نے 6ووٹ حاصل کئے۔خیبرپختونخوا میں سینٹ انتخابات کے موقع پر شدید بدنظمی اورہنگامہ آرائی ہوئی ،گھمبیر صورتحال کے باعث پولنگ کامقرروقت بھی بڑھا دیا ،رات گیارہ بجے تک پولنگ کاعمل جاری رہا ،رات گیارہ بجے پولنگ کاعمل مکمل ہوا جس کے بعد گنتی کاعمل شروع ہوگیااوررات تین بجے نتائج کااعلان کیاگیا

متعلقہ عنوان :