کیپٹیل مارکیٹ میں شفافیت لانے کیلئے سختی شروع

جمعہ 6 مارچ 2015 15:00

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06مارچ۔2015ء)سیکیورٹی ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے کیپٹیل مارکیٹ میں شفافیت لانے کیلئے سختی شروع کردی۔

(جاری ہے)

ایس سی ای پی حکام کے مطابق ان سائیڈ ٹریڈنگ سمیت غیرقانونی ہتھکنڈوں کے خلاف 20آرڈرز پر کام جاری ہے،6کیسز پر انکوائری آرڈر، 14کے بارے میں ابتدائی معلومات حاصل کی جا رہی ہیں،جن کمپنیوں کے خلاف انکوائری آرڈر ہوئی ، ان میں مارکیٹ کے بڑے بڑے نام بھی شامل ہیں،چیئرمین ایس ای سی پی ظفر حجازی کے مطابق کیپیٹل مارکیٹ کو شفاف بنانے کے لئے چھ ایکٹ منظورکرانے ضروری ہیں،انہوں نے کہاکہ سٹاک ایکس چینجز کے لئے فیوچر ایکٹ آئندہ دو ہفتوں میں پارلیمنٹ میں پیش کردیا جائے گاجون2016تک نیا کمپنیز لاء متعارف کروادیا جائے گا۔