ایگزم بینک2 نیو کلیئرپاورپلانٹس کیلئے650 ارب ڈالر قرضہ دے گا

جمعہ 6 مارچ 2015 14:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06مارچ۔2015ء) ایگزم بینک آف چائنا پاکستان کو دو نیوکلیئر پاور پلانٹس کے لیے ساڑھے چھ ارب ڈالر قرضہ فراہم کرے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ایگزم بینک آف چائنا نے پاکستان کو دو نیو کلیئر پاور پلانٹس کے لیے قرضہ فراہم کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے، بائیس سومیگاواٹ کے حامل دو نیوکلئیر پاور پلانٹس کے لیے قرضے کی رقم چھ ارب پچاس کروڑ ڈالر تک بڑھا دی گئی ہے۔ یہ دونوں پاور پلانٹس کراچی کے ساحل پر تعمیر کئے جائیں گے۔ ایکنک کمیٹی نے پاور پلانٹس کے ان منصوبے کے لیے نو سو اٹھاون ارب روپے کی منظوری دی تھی، جبکہ اٹامک انرجی کمیشن نے چین کے ساتھ ان پلانٹس کی تعمیر کے لئے سات ارب نوے کروڑ ڈالر کا معاہدہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :