Live Updates

پشاور : جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے سینیٹ الیکشن میں کامیاب ہونے کے بعد حکومت اور پی ٹی آئی سے مطالبہ کر دیا

جمعہ 6 مارچ 2015 14:51

پشاور(اردو پوائنٹ تاززہ ترین اخبار. 6 مارچ 2015 ء) : گذشتہ روز ہونے والے سینیٹ انتخابات میں جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق بھی کامیابی سے ہمکنار ہوئے، میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میں اسمبلی اراکین کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھ پر اعتماد کیا، ان کا کہنا تھا کہ جوڈیشل کمیشن کا قیام بہت ضروری ہے حکومت کو چاہئیے کہ جوڈیشل کمیشن کے قیام کا اپنا وعدہ پورا کرے انہوں نے پریس کانفرنس میں پی ٹی آئی سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اسمبلی سے اپنے استعفے واپس لے لیں.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات