پشاور : جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 6 مارچ 2015 14:45

پشاور(اردو پوائنٹ تاززہ ترین اخبار. 6 مارچ 2015 ء) : پشاور میں جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے میڈیا سے بات کی جس میں ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ انتخابات ملک کے مستقبل کے لیے اہم ثابت ہوں گے، انہوں نے کہا کہ چین نے کاشغر گوادر روٹ کے منصوبے کو تبدیل نہ کرنے کا عندیہ دیا ہے چین نے بھی ہماری آواز کو محسوس کیا ہے، نظریہ پاکستان رکھنے والوں کا ساتھ دیں گے اور وعدہ کرتا ہوں کہ پاکستان اور صوبے کی عوام کے لیے کام کروں گا ، ان کا کہنا تھا کہ ایم پیز نے پیسے کی سیاست کو ختم کر کے دفن کر دیا ہے، لیکن انتخابی اصلاحات کے لیے بنائی گئی کمیٹی نے کوئی مؤثر کام نہیں کیا.