یوتھ قرضہ سکیم کیس ‘وزیر اعظم کے خلاف آرٹیکل 6کے تحت کارروائی کی درخواست سماعت کے لیے منظور

جمعہ 6 مارچ 2015 14:39

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06مارچ۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ نے یوتھ قرضہ سکیم کیس میں وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف آرٹیکل 6کے تحت کارروائی کی درخواست سماعت کے لیے منظور کر لی ۔گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امین الدین اور جسٹس سہیل اقبال بھٹی پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے یوتھ قرضہ سکیم کے لیے چیئر پرسن مریم نواز کے نام کا جو نوٹیفکیشن جاری کیا وہ غیر آئینی ہے ۔

شناختی کارڈ اور پاسپورٹ پر مریم نواز کا نام مریم صفدر درج ہے جبکہ نوٹیفکیشن مریم نواز کے نام سے جاری ہوا ۔ درخواست گزار نے استدعا کی ہے وزیر اعظم کے خلاف آرٹیکل 6کے تحت کارروائی کا حکم دیا جائے ۔ عدالت نے درخواست گزار کا موقف سننے کے بعد درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے فریقین سے 20مئی کو جواب طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :