اسلام آباد والوں کا بلوچستان کے حوالے سے رویہ درست نہیں ہے ،اختر مینگل

جمعہ 6 مارچ 2015 14:29

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06مارچ۔2015ء) بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل نے کہا ہے کہ اسلام آباد والوں کا بلوچستان کے حوالے سے رویہ درست نہیں ہے ، بلوچستان کے مسائل پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی ، اسلام آباد والوں کو صرف مارگلہ کی سرسبز پہاڑوں کا پتہ ہوگا لیکن بلوچستان کے مسائل سے نہیں ،قلات اور نصیر آباد میں حالات گھمبیر ہیں ،حکمران وہاں جانے کو تیار نہیں ہیں،بلوچستان کے اختیارات بلوچستان کو دیئے جائیں تو حالات بہتر ہو جائیں گے ،ہمارے سینیٹ کے امیدوار صرف بلوچستان کی نمائندگی کریں گے، ایسے عہدے نہیں لیں گے جس میں اختیارات ہی نہ ہوں ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز بلوچستان اسمبلی کے سپیکر جان محمد جمالی کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

اختر مینگل نے کہا ہے کہ مرکزی حکومت اور سیاسی جماعتوں کا بلوچستان کے حوالے سے رویہ درست نہیں ہے،اسلام آباد میں بیٹھنے والوں کو اسلام آباد کے سرسبز پہاڑیوں کا پتہ ہوگا لیکن بلوچستان کے حالات کا نہیں ۔انہوں نے کہا کہ نصیر آباد اور قلات کے حالات گھمبیر ہیں اور وہاں پر عوام مشکلات سے دوچار ہیں ، حکمران ان علاقوں میں جانے کو تیار نہیں ہیں ،اسلام آباد میں بیٹھنے والے بلوچستان کے مسائل سے آگاہ نہیں ہیں،حکمرانوں سے کہا ہے کہ اختیارات صوبوں کو دے دیں پھر کوئی مسئلہ نہیں رہے گا ،وفاق کو کئی بار اختیارات دینے کا کہا ہے لیکن اس پر عملدرآمد نہیں ہورہا ۔

گوادر ڈیم کا گدلہ پانی ہی بلوچستان کو دے دیں،آج سکیورٹی کے ساتھ اسمبلی آرہے ہیں کل حالات مزید خراب ہوں گے ،ہمارے سینیٹ کے امیدوار بلوچستان کی نمائندگی کریں گے،انہوں نے کہا کہ ایسے عہدے نہیں چاہیے جس میں اختیارات ہی نہ ہوں۔اس موقع پر بلوچستان اسمبلی کے سپیکر جان محمد جمالی نے کہا ہے کہ بلوچ اپنے فیصلے خود کریں گے ،نواب مگسی اور سعید ہاشمی کے ساتھ مل کر بلوچستان میں نئی مسلم لیگ بنانے کا فیصلہ کیا ہے ،انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن سے جمہوریت کے استحکام میں اضافہ ہوا ہے ،سینیٹ الیکشن میں دوستوں نے اصولوں پر ساتھ دیا ہے

متعلقہ عنوان :