اوکاڑہ،2 گروپوں میں تصادم،خاتون سمیت 3افراد جاں بحق ہوگئے

جمعہ 6 مارچ 2015 14:24

اوکاڑہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06مارچ۔2015ء)لاڑکانہ کے علاقے موسی جتوئی میں دو گروپوں کے تصادم سے خاتون سمیت3 افراد جاں بحق ہوگئے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کے روز موسی جتوئی میں کاروکاری کے معاملے پر دو گروپ آمنے سامنے آگئے ،مخالف گروپ کی اندھا دھند فائرنگ سے خاتون سمیت3افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

(جاری ہے)

واقعہ کے پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور لاشوں کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیں۔پولیس نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق کاروکاری کے معاملے پر دو گروہوں میں تصادم ہوا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے ،مرنے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہیں ۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تلاش شروع کر دی ہے