ہاؤس مکمل ہو نے تک چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ کا الیکشن نہیں ہوسکتا،سینیٹر حاجی عدیل

جمعہ 6 مارچ 2015 14:22

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06مارچ۔2015ء) عوامی نیشنل پارٹی کے راہنماء سینیٹر حاجی عدیل نے کہا ہے کہ جب تک ہاؤس مکمل نہیں ہوگا اس وقت تک چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینٹ کا الیکشن نہیں ہوسکتا۔

(جاری ہے)

جمعہ کے روز پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آئین کے مطابق سینٹ کے چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخابات کیلئے ہاؤس کا کورم مکمل ہونا ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ سینٹ میں چیئرمین سینٹ اور ڈپٹی چیئرمین کیلئے پی پی پی اور مسلم لیگ (ن) دونوں کی پوزیشن واضح ہے اور دونوں جماعتیں مقابلے پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ اور بلوچستان کے علاوہ تمام جگہوں پر سینٹ انتخابات میں دھاندلی ہوئی ہے اور کے پی کے میں کھلم کھلا دھاندلی ہوئی ہے۔ اس پر الیکشن کمیشن کو نوٹس لینا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :