سعودی عرب کا جوہری ہتھیاروں کی ٹیکنالوجی تک رسائی کا پاکستان کے ساتھ غیر رسمی معاہدہ ہے، امریکہ
جمعہ 6 مارچ 2015 14:22
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06مارچ۔2015ء ) برطانوی ا خبار”فنانشل ٹائمز“ لکھتا ہے کہ جان کیری نے تشویش کا شکار خلیجی ممالک کو ایران کے جوہری معاہدے پر یقین دلادیا ہے۔ جان کیری کے دور ے کے دوران پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف بھی ریاض میں موجود ہیں جب کہ نئے سعودی فرماں رواں کے ساتھ نواز شریف نے کئی اہم امور پر بات چیت کرنی ہے۔
نواز شریف کے متوازی دورے کوواشنگٹن میں نوٹ کیا گیا ہے اور امریکا میں خاص کر ان قیاس آرائیوں کو مسلسل ہوا دی جارہی ہے کہ اگر پاکستان سے جوہری ہتھیاروں کی کبھی سعودی عرب کو ضرورت محسوس ہوئی تو سعودی عرب کا جوہری ہتھیاروں کی ٹیکنالوجی تک رسائی کا پاکستان کے ساتھ ایک غیر رسمی معاہدہ ہے۔ سی آئی اے کے سابق عہدے دار بروس ریڈل کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں قیاس آرائی ہے کہ سعودی عرب نواز شریف سے یہ یقین دہانی چاہتا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کی نوعیت جو بھی رخ اختیار کرے وہ بہتر معاہدہ ہویا نہ ہو، پاکستان کو سعودی عرب کی سیکورٹی کی دیرینہ وابستگی کو برقرار رکھنا ہوگا۔(جاری ہے)
اخبار کے مطابق واشنگٹن میں اس سے بھی تشوش پیدا ہوئی کہ سعودی عرب نے جنوبی کوریا کے ساتھ دو جوہری ری ایکٹر کا معاہدہ کرلیا۔ اخبار لکھتا ہے کہ امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے دورے کا مقصد سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک پر ان کی سیکورٹی کے امریکی عزم کوبحال کرنا ہے جو ایران کے جوہری پروگرام پر مذاکرات کی پیش رفت پر ان ممالک میں تشویش کا باعث بنی۔
ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات کے بعد جان کیری سوئٹزرلینڈ سے سعودی عرب پہنچے۔جان کیری کا دورہ سعودی عرب اسرائیلی رہنما بنجمن نیتن یاہو کی امریکی کانگریس میں متنازع تقریر کے دو دن بعد ہو رہا ہے۔ تقریر میں اسرائیلی رہنما نے امریکی قانون سازوں پر زور دیا تھا کہ وہ تہران کے ساتھ کسی بھی جوہری معاہدے کی مخالفت کریں۔واشنگٹن کی خلیجی اتحادیوں نے نیتن یاہو کی طرح عوامی سطح پر ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات پر میں ا پنے شکوک و شبہات کا اظہار نہیں کیا۔اگرچہ وہ ایران کے بڑھتے ہوئے اثرورسوخ کے متعلق فکرمند ہیں۔جان کیری نے سعودی فرمانرواں شاہ سلمان ملاقات کی اور خلیج تعاون کونسل کے وزرائے خارجہ، سعودی عرب کے وزیر خارجہ سعود الفیصل اور ڈپٹی کراؤن پرنس محمد بن نائف کے ساتھ الگ الگ ملاقاتیں کیں۔امریکی تھنک ٹینک واشنگٹن انسٹی ٹیوٹ کے سعودی امور کے ماہر سائمن ہینڈرسن کا کہنا ہے کہ اگر سعودی عرب اور دیگر ریاستیں خوش ہوتیں تو جان کیری کو ان سے ملاقات کی ضرورت نہیں تھی لیکن ہر اشارہ بتا رہا تھا کہ وہ خوش نہیں۔خلیجی ریاستیں ایران کے جوہری معاہدے سے خوش نہیں۔حوثی باغیوں نے تشویش پیدا کی اور حال ہی میں ایران اور صنعا کے درمیان فضائی رابطے سے مزید خدشات نے سر اٹھایا۔ اوباما انتظامیہ کواپنی جوہری ڈپلومیسی پر تنقید کا سامنا ہے ان سے مشرقی وسطیٰ میں ہتھیاروں کی دور شروع ہوجائے گی۔مزید اہم خبریں
-
سپریم کورٹ کا تمام عمارتوں اور سڑکوں سے رکاوٹیں و تجاوزات ہٹانے کا حکم
-
ملالہ کی اسرائیل کی مذمت، غزہ کی حمایت کا اعادہ
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
پولیس یونیفارم پہننا جرم ہے جس کی قانون میں سزا ہے،یاسمین راشد
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
نواز شریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں،رانا ثناءاللہ
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.