پنجاب 21,لاکھ 33ہزار80جانوروں کو حفاظتی ٹیکے لگائے گئے

جمعہ 6 مارچ 2015 14:20

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06مارچ۔2015ء) حکومت پنجاب کی ہدایات پر ضلعی محکمہ لائیوسٹاک کے زیراہتمام جانوروں ومویشیوں کو حفاظتی ٹیکے لگانے کی جاری مہم کے سلسلے میں گزشتہ 8روز کے دوران مجموعی طور پر21لاکھ 33ہزار80جانوروں کو ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈی اولائیوسٹاک ڈاکٹر حیدر علی نے بتایا کہ مہم کے دوران اب تک 12لاکھ 54ہزار225بڑے جانوروں،5لاکھ 6ہزار917چھوٹے جانوروں اور3لاکھ42ہزار238دیہی مرغیوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جاچکے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ مہم پر بھرپورانداز میں عملدرآمد جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :