فیصل آباد کی پانچ تحصیلوں کے ایک ایک کاشتکارکو قرعہ اندازی کے ذریعے 50فیصد سبسڈی پرڈرل مشین کے الاٹمنٹ لیٹرزجا ری

جمعہ 6 مارچ 2015 14:19

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06مارچ۔2015ء) حکومت پنجاب کی ہدایات پر فیصل آباد ضلع کی پانچ تحصیلوں کے ایک ایک کاشتکارکو قرعہ اندازی کے ذریعے 50فیصد سبسڈی پرڈرل مشین کے الاٹمنٹ لیٹرزاورکاشتکاروں میں مونگ کا بیج بھی تقسیم کیا گیا ،۔علاوہ ازیں کچن گارڈننگ کو فروغ دینے کے سلسلے میں 5مرلہ کاشت کے لئے مختلف سبزیوں کے بیج بھی تقسیم کئے گئے، اس سلسلہ میں ضلعی محکمہ زراعت کے زیراہتمام کماداورکپاس کے نمائشی پلاٹس کی قرعہ اندازی ڈی سی اوآفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

ڈی سی اونورالامین مینگل کی ہدایت پر ڈی او(ایچ آر ایم)خالد مسعود فروکہ کی زیرنگرانی منعقدہ قرعہ اندازی میں کماد اورکپاس کے 21کاشتکارقرعہ اندازی کے ذریعے کامیاب قرار پائے جن میں تحصیل فیصل آباد کے4،تحصیل جڑانوالہ کے 6،تحصیل سمندری کے 4،تحصیل تاندلیانوالہ کے 5اورتحصیل چک جھمرہ کے 2کاشتکارشامل ہیں۔ای ڈی اوزراعت اشتیاق حسن،ڈی اوزراعت شبیر افضل وڑائچ کے علاوہ درخواست گزار کاشتکار بھی موجود تھے۔ڈی او(ایچ آر ایم)نے کہا کہ زرعی ترقی اورکسانوں کی فلاح وبہبود کے لئے متعدداقدامات کئے جارہے ہیں اورکاشتکاروں میں زرعی آلات سمیت بیجوں کی تقسیم بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

متعلقہ عنوان :