اسٹبلشمنٹ 40سال سے ایم کیوایم سے ناراض ہے، الطاف حسین
جمعہ 6 مارچ 2015 14:14
کراچی( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06مارچ۔2015ء ) ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے کہا ہے کہ تمام سیاسی قیادت اپنے حقوق کی بات کرتی ہے لیکن مہاجروں پر اعتراض ہوتا ہے، اسٹیبلشمنٹ چالیس سال سے ایم کیو ایم سے ناراض ہے۔سینیٹ الیکشن میں ایم کیو ایم کے امیدواروں کی کامیابی کی خوشی میں نائن زیرو اکٹھے ہونے والے کارکنوں سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا نواز شریف نے جاگ پنجابی جاگ کا نعرہ لگایا تھا، محمود اچکزئی بلوچستان کو دو حصوں میں تقسیم کرنے کی بات کر رہے ہیں، آصف زرداری اور بے نظیر خود کو سندھی کہنے میں فخر محسوس کرتے ہیں، کیا عمران خان اپنے آپ کو پٹھان نہیں بولتے۔
الطاف حسین کا کہنا تھا اپنے حقوق کی بات کریں تو غدار کہا جاتا ہے کارکنوں کو بلاجواز گرفتار کیا جا رہا ہے، عدالتوں میں جاتے ہیں لیکن انصاف نہیں ملتا۔(جاری ہے)
الطاف حسین نے کہا اسٹیبلشمنٹ چالیس سال سے ایم کیو ایم سے ناراض ہے، سپریم کورٹ نے کہا تمام جماعتوں کے عسکری گروپس ہیں مہاجروں کا کیا قصور ہے۔الطاف حسین کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے کارکنوں کی لاشیں سڑکوں پر پھینکی جاتی ہیں،ایم کیو ایم کے کارکنوں کو بلاجواز گرفتار کیا جارہا ہے، آخر متحدہ قومی موومنٹ کے کارکنوں کا قصور کیا ہے، غلطی ہوجائے توکہاجاتا ہے ماروورنہ یہ دہشتگردبنیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ سرکاری ٹی وی پر حملہ کرنے والے خود کو بہادر کہتے ہیں جب حملہ کیا گیا تو کہا گیا کہ بچے ہیں انہیں مت مارو، جبکہ ہمارے کارکن اور بچے گرفتار اور لاپتہ ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.