لاہور : سانحہ ماڈل ٹاون پر پی اے ٹی نے آئی جی پنجاب کو جوابی خط ارسال کر دیا

جمعہ 6 مارچ 2015 13:29

لاہور(اردو پوائنٹ تاززہ ترین اخبار. 6 مارچ 2015 ء) : سانحہ ماڈل ٹاؤن کی تحقیقات میں پی اے ٹی نے شرکت کرنے سے انکار کر دیا،سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے پی اے ٹی نے آئی جی پنجاب کو جوابی خط ارسال کر دیا جس میں تحقیقات میں شمولیت نہ کرنے کی وجوہات بیان کر دیں.

(جاری ہے)

خط میں پی اے ٹی کا کہنا تھا کہ جے آئی ٹی کی نیت ٹھیک ہوتی تو جیلوں میں کارکنوں کا بیان ریکارڈ کرتی، پولیس وزیر اعلیٰ کی ہدایر پر طاہر القادری اور ان کے اہل خانہ کو قتل کرنے آئی تھی ، خط میں لکھا گیا کہ آئی جی پنجاب کی تعیناتی کے بعد بھی جھوٹے مقدمات درج کیے گئے ہیں ملزم پولیس پر مشتمل جے آئی ٹی جانبدار ہےجوابی خط میں جے آئی ٹی میں پیش نہ ہونے کی 10 وجوہات بیان کی گئی ہیں، اور کہا گیا کہ ایجنسیز کے نمائندوں کی جے آئی ٹی پر حکمران خوفزدہ کیوں ہیں.

یاد رہے کہ آئی جی پناجب نے جے آئی ٹی سے تعاون کے لیے پی اے ٹی کو خط لکھا تھا جس کے جواب میں اب پی اےٹی نے جوابی خط ارسال کیا ہے.

متعلقہ عنوان :