چوہدری محمد منیر آف تھوتھال کا ڈی آئی جی میرپور خالد چوہان سمیت تمام پرانے کلاس فیلوز کے اعزاز میں پر تکلف استقبالیہ

جمعہ 6 مارچ 2015 13:20

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06مارچ۔2015ء) چوہدری محمد منیر آف تھوتھال نے ڈی آئی جی میرپور خالد چوہان سمیت تمام پرانے کلاس فیلوز کے اعزاز میں پر تکلف استقبالیہ دیا ۔جس میں سابق میئر ہائی ویکمب چوہدری شفیق نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔تفصیلات کے مطابق تھوتھال کی مشہور اور معروف شخصیت چوہدری محمد منیر نے اپنے تمام پرانے کلاس فیلوز جنہوں نے 1985میں پائلٹ ہائی سکول نمبر ایک کے پلیٹ فارم سے میٹرک کا امتحان پاس کیا تھا ۔

(جاری ہے)

اہم شخصیات جن میں ڈی آئی جی خالد چوہان ،کرنل رضوان ،ڈاکٹر ماجد گیلانی آف اٹک ،نائب صدر چیمبر آف کامرس راجہ اعجاز دلاور ،سابق صدر چیمبر آف کامرس چوہدری عظیم مشتاق ،چوہدری مظہر ایڈووکیٹ آف سنگھوٹ ،مرزا ارشد بیگ ،حاجی ارشد بھٹو ،جمیل مغل ،الفت چیمہ ،چوہدری بشارت ،ذوالفقار احمد،چوہدری مسعود ،سردار عابد ،شجا العزیز ،چوہدری یاسین آف بھڑکے کے علاوہ دیگر پرانے کلاس فیلوز نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔عشائیہ میں سابق میئر ہائی ویکمب چوہدری شفیق نے خصوصی طور پر شرکت کی ۔