وزیراعظم کی ہدایا ت پر آزاد جموں وکشمیر میں بلا تخصیص تعمیر ترقی کا عمل تیزی سے جاری وساری ہے‘محمدشمعون

جمعہ 6 مارچ 2015 13:20

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06مارچ۔2015ء) محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر کے چیف کوارڈینیشن محمد شمعون نے کہا ہیکہ وزیر اعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید کی ہدایا ت پر آزاد جموں وکشمیر میں بلا تخصیص تعمیر ترقی کا عمل تیزی سے جاری وساری ہے اور یہ امر خوش آئند ہے کہ وزیر اعظم آزاد کشمیر اور وزیر ترقیات و منصوبہ /خزانہ چوہدری محمد لطیف اکبرنے ایڈیشنل چیف سیکرٹری ترقیات آزاد کشمیر اور سیکرٹری ترقیات کی ذاتی کاوشوں سے سال رواں 2014-15کے ترقیاتی پروگرام کے لیے مختص شدہ ترقیاتی فنڈز وفاقی حکومت سے بروقت واگزار ہوئے جس سے آزاد خطہ میں تعمیر وترقی کا عمل عمل بلا تخصیص اور بلا کسی رکاوٹ کے جاری وساری رہے گااور عوام کو بہتر رسل وسائل اور دیگر شعبہ ہائے زندگی میں بھی میسر سہولیات دستیاب ہوں گی ۔

(جاری ہے)

رواں مالی سال کے لیے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت مختص شدہ مجموعی طور پر 10500ملین روپے میں سے تیسری سہ ماہی کے اختتام تک 7315ملین روپے واگزار ہو چکے ہیں ۔جوکہ ترقیات و منصوبہ بندی آزاد کشمیر اور محکمہ مالیات آزاد جموں وکشمیر کی جانب سے دیگر ترقیاتی محکمہ جات کو واگزار ہو چکے ہیں۔ ترقیاتی فنڈز کی اجرائیگی کی وجہ سے آزاد کشمیر میں رواں ترقیاتی منصوبہ جات کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی ۔

محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات آزاد کشمیر اور محکمہ مالیات آزاد کشمیر کی جانب سے آزاد کشمیر کے مختلف ترقیاتی منصوبہ جات کے لیے تاحال 7315ملین سے (سات ارب31کروڑ 50لاکھ روپے کے ترقیاتی فنڈز کی اجرائیگی سے آزاد خطہ میں موجودہ حکومت کی ترقیاتی پالیسی پر عملدرآمد میں مدد ملے گی ۔ روا ں مالی سال میں سالانہ ترقیاتی پروگرام (ADP) کے تحت کل 10ارب 50کروڑ روپے کے ترقیاتی فنڈز فراہم کیے جائیں گے -

متعلقہ عنوان :