بنوں : سکیورٹی فورسز کی کاروائی، تحریک طالبان کا کارندہ گرفتار

جمعہ 6 مارچ 2015 13:00

بنوں : سکیورٹی فورسز کی کاروائی، تحریک طالبان کا کارندہ گرفتار

بنوں (اردو پوائنٹ تاززہ ترین اخبار. 6 مارچ 2015 ء) : بنوں کے قریب سرائے نورنگ میں انٹیلی جنس کی اطلاع پر سکیورٹی فورسز کی جانب سے کاروائی کی گئی جس کے نتیجے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دہشتگرد رسول خان کو گرفتار کر لیا گیا ہے آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ رسول خان فاٹا اور خیبر پختونخواہ میں ہونے والی دہشتگردی کی وارداتوں میں ملوث تھا جبکہ دہشت گرد کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ ، 3 جعلی پاسپورٹ اور 100 شناختی کارڈز بھی بر آمد کیے گئے ہیں.

متعلقہ عنوان :