سانحہ شکار پور ‘ جاں بحق افراد کے چہلم کے موقع پر سکیورٹی ہائی الرٹ رہی

جمعہ 6 مارچ 2015 12:36

شکار پور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06مارچ۔2015ء)سانحہ شکار پور میں جاں بحق افراد کے چہلم کے موقع پر سکیورٹی ہائی الرٹ رہی شکارپور میں امام بارگاہ کربلا معلی خود کش حملے میں جاں بحق 64 افراد کا چہلم جمعہ کو ہوا اس سلسلے میں مرکزی تقریب لکھی در چوک پر ہوئی جس میں مختلف سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے رہنما شریک ہوئے اس موقع پر شہر میں پولیس کی اضافی نفری تعینات کی گئی جمعہ کو کھلنے والے کاروباری مراکز بھی بند رہے30 جنوری کو نماز جمعہ کے دوران امام بارگاہ کربلا معلی میں خود کش حملے میں 64 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے تھے۔