لاہور : پنجاب اسمبلی میں کم عمری کی شادی کے لیے ترمیمی بل اکثریت رائے سے منظور

جمعہ 6 مارچ 2015 12:28

لاہور : پنجاب اسمبلی میں کم عمری کی شادی کے لیے ترمیمی بل اکثریت رائے ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 6 مارچ 2015 ء) : لاہور میں پنجاب اسمبلی میں بچوں کی کم عمری میں شادی کے حوالے سے ایک ترمیم بل پیش کیا گیا جس کو کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا، ترمیم بل کے مطابق کم عمر میں شادی کروانے پر بچی کے سر پرست اور نکاح خواں کے خلاف کاروائی کی جائے گی ترمیمی بل کے مطابق سزا کو ایک ماہ سے بڑھا کر 6 ماہ کر دیا گیا ہے جبکہ جرمانہ بھی 1 ہزار روپے سے بڑھا کر 50 ہزار روپے کر دیا گیا ہے.