مشیر حکومت راجہ آصف علی اہلیان چناٹ سے کیاگیاوعدہ تاحال پورا نہ کر سکے

جمعہ 6 مارچ 2015 12:24

بیس بگلہ /باغ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06مارچ۔2015ء)آزاد کشمیر ضلع باغ کے نواحی علاقہ چناٹ کی عوام نے ہر دور میں راجہ آصف علی کا بلامشروط تعاون کیا لیکن چناٹ کا ہر دور میں استحصال کیا گیا-سیاسی ایڈجسٹمنٹ کا جب بھی وقت آیا چناٹ کی سدھن برادری نظرانداز ہوتی رہی-راجہ آصف علی نے وعدے کے باوجود کبھی چناٹ سے کبھی اپنے ساتھ پی آر او نہ لیا-اگر اس بار بھی چناٹ کو نظرانداز کیا گیا اور سردار آفتاب کو پی آر او نہ لیا گیا تو صورتحال بتا رہی ہے کہ دمادم مست قلندر ہو گا کیونکہ مشیر حکومت راجہ آصف علی نے الیکشن کے وقت وعدہ کیا تھاکہ سردار آفتاب کو پی آر او مقرر کروں گامگر وعدہ خلافی کی گئی-لگ رہا ہے کہ پیپلزپارٹی چناٹ اب کی بار عزت نفس مجروح نہیں ہونے دے گی-اس بار اگر راجہ آصف علی نے نظرانداز کیا تو مشیر حکومت کے گھر پر دھرنا اور پھر مظفرآباد میں ان کے آفس کے سامنے دھرنا دیا جائے گا اس کے بعد وزیراعظم ہاؤس کے سامنے دھرنا ہوگا جو انصاف کے حصول تک جاری رہے گا-واضح رہے ضلع باغ کا نواحی علاقہ گاؤں چناٹ آزاد کشمیر بھر میں تعلیم کے لحاظ سے سب سے آگے ہے اور پیپلزپارٹی چناٹ کے ورکروں نے ہمیشہ بلا مشروط تعاون کیا ہے لیکن انہیں کبھی کوئی مقام نہیں دیا گیا -اب دیکھنا ہو گا کہ راجہ آصف علی اپنے پڑوسی گاؤں چناٹ سے کیا گیا وعدہ پورا کرتے ہیں یا نہیں اگر وعدہ پورا نہ کیا گیا تو آئندہ ہمیشہ کیلئے راجہ آصف علی اس علاقے سے آؤٹ ہو سکتے ہیں-