پاک ایران سرحد ی علاقے شکیل میں ایف سی کی کارروائی ، 8 ایرانی گرفتار

جمعہ 6 مارچ 2015 11:49

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06مارچ۔2015ء ) پاک ایران سرحدی علاقے ماشکیل میں ایف سی نے کارروائی کرتے ہوئے 8 ایرانی باشندے حراست میں لے لئے۔

(جاری ہے)

ترجمان ایف سی کے مطابق کارروائی سرحدی علاقے طالب چیک پوسٹ پر کی گئی جہاں دوران تلاشی ایک گاڑی میں سوار آٹھ ایرانی باشندوں کو حراست میں لیا گیا۔ یہ افراد سفری دستاویزات کے بغیر غیر قانونی طور پر سفر کررہے تھے۔ حراست میں لئے گئے باشندے مزید تفتیش کے لئے یک مچھ میں لیویز حکام کے حوالے کر دیئے گئے ۔

متعلقہ عنوان :