کرسٹیانو رونالڈو سال 2015 کے امیر ترین فٹبالر کھلاڑی بن گئے

جمعہ 6 مارچ 2015 11:46

کرسٹیانو رونالڈو سال 2015 کے امیر ترین فٹبالر کھلاڑی بن گئے

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06مارچ۔2015ء)فٹبالرز میں امیر ترین کھلاڑیوں کی لسٹ جاری ہو گئی۔ سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو نے سب کو گول کر دیا۔ لیونل میسی دوسرے نمبر پر رہے۔ فٹبال کی معروف ویب سائٹ نے امیر ترین کھلاڑیوں کی لسٹ جاری کر دی۔ سال 2015 کے امیر ترین فٹبالرز میں کرسٹیانو رونالڈو نمبر ون ہیں جو 210 ملین یورو کے ساتھ سب سے آگے پائے گئے۔

(جاری ہے)

"کماوٴ" فٹبالرز میں سپر اسٹار لیونل میسی کا دوسرا نمبر ہے جن کی آمدن 200 ملین یورو بتائی گئی۔ امیر ترین فٹبالرز کی فہرست میں برازیل کے نیمار نمبر تین قرار پائے ان کی آمدن 135 یورو ہے۔ اسپینش اسٹرائیکرزلٹان ایک سو پانچ ملین یورو کے ساتھ چوتھے نمبر کے فٹبالر بن گئے اس فہرست میں پانچواں نمبر انگلش کپتان وین رونی کا ہے جن کی آمدن 103 ملین یورو بتائی گئی ہے۔ فہرست میں اسٹار کھلاڑی کاکا،ایٹو، راوٴل کے علاوہ دوہزار تیرہ تک برازیل کی نمائندگی کرنے والے رونالڈینیوبھی شامل ہیں جو تیراسی ملین یورو کی آمدن کے ساتھ نویں نمبر پر ہیں۔