صحافی سے بدتمیزی ،ویرات کوہلی کے رویئے پر بھارتی کرکٹ بورڈ کی وارننگ

جمعہ 6 مارچ 2015 11:40

صحافی سے بدتمیزی ،ویرات کوہلی کے رویئے پر بھارتی کرکٹ بورڈ کی وارننگ

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06مارچ۔2015ء) بھارتی کرکٹ بورڈ نے صحافی جسوندر سدھو سے بدتمیزی کرنے پر ویرات کوہلی کو سخت وارننگ دیتے ہوئے آئندہ ایسے رویئے سے اجتناب برتنے کی ہدایت کردی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق کرکٹ بورڈ نے صحافی جسوندر سدھو سے بدتمیزی پر بلے باز ویرات کو ہلی کو متنبہ کیا ہے کہ مستقبل میں ایسا رویہ اختیار نہ کیا جائے اور ٹیم کے وقار کو ہر وقت ملحوظ خاطر رکھا جائے۔یا درہے کہ ویرات کوہلی نے بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما کے خلاف کالم لکھنے پرسینئر صحافی جسوندر سدھو کو مغلظات بکیں اور بد تمیزی کی تھی جب کہ وہ صحافی جسونددر نہیں تھے تاہم اس واقعے کے بعد مذکورہ صحافی نے کوہلی کی شکایت بی سی سی آئی اور آئی سی سی سے کی تھی۔

متعلقہ عنوان :