ورلڈ کپ کے 26 میچز مکمل،متحدہ عرب امارات کے شیمان انوربٹ ٹاپ پوزیشن پر براجمان

جمعہ 6 مارچ 2015 11:36

ورلڈ کپ کے 26 میچز مکمل،متحدہ عرب امارات کے شیمان انوربٹ ٹاپ پوزیشن ..

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06مارچ۔2015ء )ورلڈ کپ کے 26 میچز مکمل ہونے کے بعد حیران کن طور پر متحدہ عرب امارات کے پاکستانی نژاد بیٹسمین شیمان انوربٹ ٹاپ پوزیشن پر براجمان ہیں۔ باؤلنگ میں نیوزی لینڈ کے ٹم ساوٴتھی نے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کی ہیں۔ورلڈکپ کے اننچاس میں سے چھبیس میچزمکمل ہوگئے۔ اب تک سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے یواے ای کے بیٹسمین شیمان انور نے ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ رنز اسکور کئے ہیں۔

شیمان نے چار میچوں میں سڑسٹھ کی اوسط سے270 رنز اسکورکئے ہیں۔ شیمان نے ایک سنچری اور دونصف سنچریاں بنائی ہیں۔جس میں مجموعی طور پر29 چوکے اورچار چھکے شامل ہیں۔ سری لنکا کے کمار سنگاکارا 268 رنز بناکر دوسرے نمبر پر ہیں۔ ورلڈکپ کی پہلی ڈبل سنچری بنانیوالے ویسٹ انڈیز کے کرس گیل 258 رنزتیسرے، ہاشم آملہ257 رنز بناکرچوتھے اورلاہیرو تھریمانے 256 رنزبناکر پانچویں بہترین بیٹسمین ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کے کپتان مصباح الحق 221 رنزکے ساتھ بارہویں نمبر پر ہیں۔باؤلنگ میں نیوزی لینڈ کے ٹم ساوٴتھی چارمیچوں میں 13وکٹیں لیکرٹاپ پرہیں۔ اب تک ورلڈکپ کی بہترین بولنگ تینتیس رنزکے عوض سات وکٹیں بھی ساوٴتھی کے نام ہے۔ اسکاٹ لینڈ کے جوش ڈیوی گیارہ وکٹیں لیکر دوسرے بہترین بولر ہیں۔ آسٹریلیا کے مچل اسٹارک اور نیوزی لینڈ کے ٹرینٹ بولٹ نے دس ،دس کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیاہے۔

جنوبی افریقا کے پاکستانی نژاد لیگ اسپنر نو وکٹیں لیکر پانچویں نمبر پر ہیں۔ورلڈکپ دوہزارپندرہ کے اننچاس میں سے چھبیس میچز مکمل ہوگئے۔ورلڈکپ کے میں اب تک بیٹسمینوں کا راج رہااور چھکوں کی ڈبل سنچری مکمل ہوگئی۔ میگا ایونٹ کا دوسو واں چھکا پاکستان کے صہیب مقصود نے لگایا۔جبکہ سترہ چھکے لگاکرکرس گیل سرفہرست ہیں۔آسٹریلیا،نیوزی لینڈ میں جاری ورلڈکپ میں بیٹسمینوں کا راج ہے۔

بیشترمیچوں میں بڑے اسکور ہورہے ہیں۔ میگاایونٹ کے اننچاس میں سے چھبیس میچز مکمل ہوگئے۔ جن میں تین میچوں میں چارسو سے زائد رنزبنائے گئے۔ورلڈکپ میں چھکوں کی ڈبل سنچری بھی مکمل ہوگئی۔ ٹورنامنٹ کا دوسوواں چھکا یوا ے ای کے خلاف پاکستان کے صہیب مقصود نے لگایا۔ بنگلہ دیش ،اسکاٹ لینڈ میچ میں سولہ چھکے لگائے گئے۔جس کے بعد ورلڈکپ میں چھکوں کی تعداد دوسوانتیس ہوگئی ہے۔

سب سے زیادہ سترہ چھکے ویسٹ انڈیز کے کرس گیل نے لگائے ہیں۔ جنوبی افریقا کے ابراہم ڈی ویلیئرزاورڈیوڈ ملر اور نیوزی لینڈ کے کپتان برینڈن مک کلم گیارہ گیارہ چھکے لگاکر دوسرے نمبر پرہیں۔سری لنکا کے کمارسنگاکارا نے تیس چوکے لگاکرسب سے زیادہ بار گیند کوباوٴنڈریز پارکرائی ہے۔یواے ای کے شیمان انور انتیس چوکے لگاکر دوسرے نمبر پر ہیں۔ سری لنکا کے تلکارتنے دلشان اورنیوزی لینڈ کے برینڈن مک کلم نے اٹھائیس اٹھائیس چوکے لگائے ہیں۔پاکستان کے کپتان مصباح الحق سترہ چوکے اورتین چھکے لگاکرنمایاں ہیں۔