کوئٹہ : ایف سی حکام کی نواحی علاقوں اور چمن میں کاروائی ، تخریب کاری کے 2 بڑے منصوبوں کو ناکام بنا دیا گیا

جمعہ 6 مارچ 2015 10:55

کوئٹہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 6 مارچ 2015 ء) : کوئٹہ کے نواحی علاقے اور چمن میں ایف سی حکام نے کاروائی کر کے تخریب کاری کے 2 بڑے منصوبوں کو ناکام بنا دیا ، جبکہ کاروائیوں کے دوران ایف سی نے بھاری تعداد میں اسلحہ اور تخریب کاری مواد بر آمد کیا ہے ایف سی حکام کا کہنا تھا کہ یہ مواد 23 مارچ کو یوم پاکستان کی تقریب میں استعمال کیا جانا تھا ، صوبائی وزیر داخلہ میر سر فرازبگٹی کا کہنا ہے کہ پولیس ار ایف سی حکام کے مشترکہ کاوشوں سے ہی یہ ممکن ہو پایا ہے، کاروائیوں کے دوران 84 مارٹر گولے، دستی بم اور 3 کلو دھماکہ خیز مواد بر آمد ہوا ہے، ان کا کہنا تھا کہ تخریب کاروں نے یوم پاکستان پر تخریب کا پلان بنایا تھا، صبائی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کاروائیوں میں بر آمد ہونے والا اسلحہ میڈیا کے سامنے پیش کر دیا گیا ہے،