لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم کیخلاف دائر اپیل کے قابل سماعت ہونے بارے فیصلہ محفوظ کر لیا،
وزیر اعظم نے مریم نواز کو میرٹ کے برعکس یوتھ لون سکیم کی چیئرپرسن تعینات کیا‘وزیر اعظم نے عہدے کا غلط استعمال کرکے حلف کی پاسداری نہیں کی ‘ عدالت وزیر اعظم کیخلاف آرٹیکل 6کے تحت کاروائی عمل میں لائے‘ درخواست میں استدعا
جمعہ 6 مارچ 2015 00:30
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔5 مارچ۔2015ء) ہائیکورٹ نے وزیر اعظم کے خلاف آئین کے آرٹیکل چھ کے تحت کاروائی کے لئے دائر انٹرا کورٹ اپیل کے قابل سماعت ہونے سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا۔
(جاری ہے)
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے انٹرا کورٹ اپیل کی سماعت کی، درخواست گزار سید اقتدار حیدر نے موقف اختیار کیا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف نے اپنی بیٹی مریم نواز کو میرٹ کے برعکس یوتھ لون سکیم کی چئیرپرسن کے عہدے پر تعینات کیا،عدالتی حکم پر مریم نواز کو یہ عہدہ چھوڑنا پڑا۔
انہوں نے عدالت کو آگاہ کیا کہ مریم نواز کا شناختی کارڈ پر نام مریم صفدر ہے جبکہ یوتھ لون سکیم کی چئیر پرسن کے عہدے کے لئے غلط طور پر مریم نواز کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے اپنے عہدے کا غلط استعمال کرتے ہوئے حلف کی پاسداری نہیں کی لہذا وزیر اعظم میاں نواز شریف کے خلاف آئین کے آرٹیکل 6کے تحت کاروائی عمل میں لائی جائے۔عدالت نے درخواست گزار کے ابتدائی دلائل مکمل ہونے کے بعد اپیل کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان کو عالمی بینک سے 8 ارب ڈالرز ملنے کی توقع
-
وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے جاپانی سفیر کی قیادت میں پاکستان میں جاپانی کمپنیوں و کاروباری شخصیات کے وفد کی ملاقات
-
جاپان اور پاکستان دیرینہ دوست ممالک ہیں ،جن کے مابین تجارتی تعلقات دہائیوں پر محیط ہیں. شہباز شریف
-
سعودی عرب کے کاروباری وفد کا دورہ ملکی معیشت کے لئے اہم سنگ میل ہے.شہبازشریف
-
ملک درست سمت میں آگے بڑھ رہاہے، کلیدی اقتصادی اشاریوں سے معاشی بہتری اوراستحکام کی عکاسی ہورہی ہے.محمد اورنگزیب
-
ہم چاہتے ہیں کہ 9 مئی واقعے کی مکمل تحقیقات ہونی چاہئیں
-
مرغی کے گوشت کی قیمت میں نمایاں کمی ہونے کی وجہ سامنے آ گئی
-
یہ تاثر غلط ہے کہ وزارت خارجہ نے امریکی سفیر سے ملاقات طے کرائی
-
سوشل میڈیا پر پابندی کے سوال پر ترجمان پاک فوج کا قرآن کی آیت کا حوالہ
-
واحد راستہ قوم سے معافی ،ترجمان پاک فوج نی9 مئی کے مسئلے کا حل بتادیا
-
9 مئی کے ذمہ دار وہ ہیں جن لوگوں نے رینجرز کے یونیفارم میں عدالتی احاطے میں عمران خان پر حملہ کیا
-
متحدہ عرب امارات میں بچوں میں پڑھنے کے شوق کو تقویت دینے کے مقصد
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.