صدر مملکت نے پشاور سانحہ کے طلباء اور عملے کیلئے تمغہ شجاعت ‘اسلامی نظریاتی کونسل کے 9ارکان کو 3برس کیلئے کونسل کا رکن مقرر ‘وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس کی 3 سال کیلئے تقرری کی منظوری دیدی

جمعہ 6 مارچ 2015 00:24

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔5 مارچ۔2015ء) صدر مملکت ممنون حسین نے آرمی پبلک ا سکول پر دہشتگرد حملے میں شہید ہونے والے اساتذہ، طلباء اور عملے کیلئے ستارہ شجاعت اور تمغہ شجاعت کی منظوری دے دی۔صدر مملکت ممنون حسین نے وزیراعظم نواز شریف کی ایڈوائس پر اساتذہ، طلباء اور عملے کیلئے ستارہ شجاعت اور تمغہ شجاعت بعد از مرگ کی منظوری دی ہے۔

(جاری ہے)

صدر مملکت نے اسلامی نظریاتی کونسل کی تشکیل نو کرتے ہوئے نو ارکان کو تین برس کے لیے کونسل کا ممبر مقرر کر دیا ہے۔ صدر مملکت نے وزارت قانون و انصاف کی سمری اور وزیراعظم کی ایڈوائس پر اسلامی نظریاتی کونسل کے نو ارکان کی تقرری کی منظوری دی۔ صدر مملکت ممنون حسین نے وزارت قانون وانصاف کی سمری منظور کرتے ہوئے وفاقی شرعی عدالت کے چیف جسٹس، جسٹس ریاض احمد خان کے تین برس کیلئے تقرر کی بھی منظوری دے دی ۔

متعلقہ عنوان :