فاٹا سے ہر رکن کو برابر ووٹ کا حق دینا درست فیصلہ ہے  سعد رفیق

صدارتی آرڈنینس کے ذریعے فاٹا کے اراکین کی اجارہ داری ختم کی کی گئی  سینٹ انتخابات کیلئے صوبہ پنجاب اور سندھ میں کوئی منڈی نہیں لگی ہارس ٹریڈنگ کو تمام سیاسی جماعتوں کو ملکر روکنا ہوگا  وزیرریلوے کی میڈیا سے گفتگو

جمعہ 6 مارچ 2015 00:22

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔5 مارچ۔2015ء) وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہاہے کہ فاٹا سے ہر رکن کو برابر ووٹ کا حق دینا درست فیصلہ ہے  صدارتی آرڈنینس کے ذریعے فاٹا کے اراکین کی اجارہ داری ختم کی کی گئی  سینٹ انتخابات کیلئے صوبہ پنجاب اور سندھ میں کوئی منڈی نہیں لگی ہارس ٹریڈنگ کو تمام سیاسی جماعتوں کو ملکر روکنا ہوگا ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا سینٹ کے انتخابات میں حکومت نے سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر ہارس ٹریڈنگ کوروکنے کی پوری کوشش کی اور ہم اس میں کامیاب ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ آئینی ترمیم میں پیپلزپارٹی حکومت کا ساتھ دیتی تو ہم اس کوشش میں بڑی حد تک کامیاب ہوتے۔ انہوں نے کہاکہ صدارتی آرڈنینس کے ذریعے فاٹا کے اراکین کی اجارہ داری ختم کی کی گئی ۔

انہوں نے کہاکہ فاٹا سے ہر رکن کو برابر ووٹ کا حق دینا درست فیصلہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ سینٹ انتخابات کیلئے صوبہ پنجاب اور سندھ میں کوئی منڈی نہیں لگی۔ سندھ میں ایم کیوایم نے سیٹ پرایڈجسٹمنٹ کی ہم ان پر ان کو مبارک باد پیش کرتے ہیں ایک سوا ل کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ہارس ٹریڈنگ کو تمام سیاسی جماعتوں کو ملکر روکنا ہوگا ۔

متعلقہ عنوان :