فاٹا سے متعلق آرڈیننس حکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے،وزیراعظم کی ایڈوائس پر جاری آرڈیننس اگر غیر قانونی قرار دے دیا گیا تو نواز شریف کو حکومت چھوڑنی پڑسکتی ہے، عوام کا سینیٹ سے اعتبار اٹھ چکا ہے، ملک و قوم کے ساتھ مذاق کرنیوالوں کو کٹہرے میں لانا ضروری ہے،

سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد کی نجی ٹی وی سے گفتگو

جمعہ 6 مارچ 2015 00:14

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔5 مارچ۔2015ء) سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا ہے کہ فاٹا کے سینیٹ الیکشن سے متعلق صدراتی آرڈیننس حکومت کیلئے خطرے کی گھنٹی ہے، وزیراعظم کی ایڈوائس پر جاری آرڈیننس اگر غیر قانونی قرار دے دیا گیا تو نواز شریف کو حکومت چھوڑنی پڑسکتی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کنور دلشاد نے فاٹا سینیٹ الیکشن سے متعلق صدراتی آرڈیننس کے غیرقانونی و غیرآئینی ہونے سے متعلق ذمہ داری وفاق اور صدر پر ڈال دی ۔

کنور دلشاد نے کہا کہ الیکشن کمیشن بااختیار ہے، آئینی ذمہ داری پوری کرے، آرڈیننس غیر قانونی قرار دیئے جانے پر وزیراعظم کو حکومت چھوڑنی پڑسکتی ہے۔سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ عوام کا سینیٹ سے اعتبار اٹھ چکا ہے، ملک و قوم کے ساتھ مذاق کرنیوالوں کو کٹہرے میں لانا ضروری ہے۔