سینیٹ وفاق کی اکائیوں کی علامت ہے ‘سینیٹ نے آئین کی بالادستی اور جمہوری عمل کے تسلسل میں اہم کردار ادا کیا ‘موجودہ سینیٹ نے قانون ساز ی کیلئے کام کیا ہے ‘بزرگ سیاستدانوں ، آئینی ماہرین اور قانون سازوں نے اپنا حق نمائندگی ادا کیا،

چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری کی نو منتخب سینیٹرز کو مبارکباد

جمعہ 6 مارچ 2015 00:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔5 مارچ۔2015ء) چیئرمین سینیٹ سید نیئر حسین بخاری نے نو منتخب سینیٹرز کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ سینیٹ وفاق کی اکائیوں کی علامت ہے سینیٹ نے آئین کی بالادستی اور جمہوری عمل کے تسلسل میں اہم کردار ادا کیا ہے اور موجودہ سینیٹ نے قانون ساز ی کے حوالے سے کام کیا ہے اور بزرگ سیاستدانوں ، آئینی ماہرین اور قانون سازوں نے اپنا حق نمائندگی ادا کیا ۔

(جاری ہے)

چیئرمین سینیٹ نے نو منتخب سینیٹرز کو مبارکباد دیتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ ملک بھر کی سیاسی جماعتوں کے نو منتخب سینیٹرز ملک کی بہتری ، قانون کی حکمرانی میں اہم خدمات انجام دیں گے۔ڈپٹی چیئرمین سینیٹ صابر بلوچ نے بھی نو منتخب سینیٹرز کو مبارکباد دی ہے ۔

متعلقہ عنوان :