سینیٹ کے الیکشن میں ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی کے امیدواروں کی کامیابی پرالطاف حسین کی مبارکباد

جمعہ 6 مارچ 2015 00:13

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔5 مارچ۔2015ء) متحدہ قومی موومنٹ کے قائدالطاف حسین نے سندھ میں سینیٹ کے الیکشن میں ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی کے امیدواروں کی کامیابی پر پیپلزپارٹی کے کوچیئرمین آصف علی زرداری، پیپلزپارٹی کے رہنماوٴں اوردونوں جماعتوں کے نومنتخب سینیٹرزکو دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں الطاف حسین نے کہاکہ سینیٹ کے انتخابات میں ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی کی جانب سے جس طرح یکجہتی کامظاہرہ کیا گیا وہ صوبہ سندھ کی ترقی وخوشحالی اورصوبے کے عوام کی فلاح وبہبود کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا، انشاء اللہ پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ فروغ پائے گی اورسندھ کے عوام کے بنیادی مسائل بلاامتیاز وتفریق حل کرنے کیلئے مدد ملے گی ۔

الطاف حسین نے امید ظاہر کی کہ پیپلزپارٹی اور ایم کیوایم کے نومنتخب ارکان سینیٹ ایوان بالا میں پاکستان کی ترقی وخوشحالی ، جمہوریت کے فروغ اورقوم کودرپیش مسائل کے حل کیلئے اپنا بھرپورکردار ادا کریں گے ۔